پاکستان سپر لیگ کی مانگ بڑھنے لگی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537148_2558552_02_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مانگ بڑھنے لگی۔ انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولی نے آئی پی ایل کی نسبت پی ایس ایل کی سیکیورٹی کو بہترین قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کی آکشن کیسی ہوگی، یہ نہیں پتہ چلتا، کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل میں زیادہ سیکیورٹی اور کھیلنے کی یقین دہانی ہوتی ہے۔
ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو لگتا ہے کہ انہیں پی ایس ایل میں زیادہ کھیلنے کے مواقع ملیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-13/1537056_034005_updates.jpg
پی ایس ایل، ٹیموں کے حصول کی بولی میں ایک ہفتے کا اضافہ
کراچی پی سی بی نے پی ایس یل میں ٹیموں کے حصول میں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فاف ڈوپلیسی، معین علی آئی پی ایل کو چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کر چکے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
گلین میکسویل کی بھی پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔
Pages:
[1]