slotcosino Publish time 2025-12-13 16:06:06

بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537154_9756089_04_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفو

بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج سنائی دینے لگی جس پر 4 کرکٹرز کو معطل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں کرکٹرز کے خلاف گوہاٹی کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر بھی کاٹ دی گئی ہے۔

کرکٹرز پر کرپشن کے الزامات ڈومیسٹک کرکٹ میں سامنے آئے۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے 4 کرکٹرز کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2023-06-08/1234467_024535_updates.jpg
بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، سابق اینٹی کرپشن چیف

نئی دہلی بھارتی کرکٹ بورڈ میں متعدد کرپشن... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز کے ذریعے کھلاڑیوں کی معطلی کا اعلان کیا۔

سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے پر کرکٹرز کو معطل کیا گیا ہے۔ مشتاق علی ٹرافی 26نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہوئی۔

ڈومیسٹک کرکٹرز میں امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری شامل ہیں۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے آسام ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو اکسایا اور اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ کرکٹرز کو کسی بھی سطح پر کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی، کرکٹرز تحقیقات کے نتیجے تک معطل رہیں گے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل