افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537166_9804977_tahi_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک ہزار علماء کی جانب سے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی بھی افغانی کے عسکری سرگرمیوں کے لیے ملک سے باہر نہ جانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، ہم اس اعلامیے کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وحشت اور دہشت کا خاتمہ ہو۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ ایک درست اور مثبت قدم ہے مگر اس پر عملدرآمد افغانستان کی عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں کبھی کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی، افغانستان سے پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔
علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ اسلام کا پیغام امن و سلامتی پاکستان اور افغانستان دونوں پر لاگو ہوتا ہے، اللّٰہ اس خطے کو امن نصیب کرے۔
Pages:
[1]