slotcosino Publish time 2025-12-13 18:42:12

فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی: خواجہ آصف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537174_429050_07_updates.jpg—فائل فوٹو

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کے ذریعے مخالفین کو جیل میں ڈالا گیا، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے پروجیکٹ کے انچارج تھے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کے طور پر بھی بانی کو سہولتیں میسر کرنے کی کوشش کی گئی، وہ ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیلتے رہے، بانی اور فیض ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-13/1536964_045340_updates.jpg
مجرم فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام

انصار عباسیاسلام آباد :…باخبر ذریعے کے مطابق 14؍... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج بھی جو عناصر بانی پی ٹی آئی کو لانے کی تگ و دو کر رہے ہیں اس کے بیج فیض حمید نے بوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیض اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ رہتا تو نہ جانے کیا ہوتا، یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوگا، جن لوگوں نے اپنے اقتدار کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا ان کا احتساب کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے ذریعے فیض حمید کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا، 4 سال بانی پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، فیض اور بانی پی ٹی آئی اس کے ذمہ دار ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام مخالفین کو فیض حمید کے ذریعے جیل میں ڈالا گیا، فیض حمید ملک کے ساتھ نہایت بھیانک کھیل کھیلتے رہے، تمام سازشوں کے پیچھےفیض حمید تھا، 9 مئی کی تباہی بھی فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کی تھی۔ ان لوگوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے ان کو انجام تک پہچانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا، نواز شریف کو قید کرنا، ن لیگ کے ورکرز کو قید کرنا، سب کے پیچھے فیض حمید کا دماغ کام کر رہا تھا، مفادات بانی پی ٹی آئی کے تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے حالات درست کرنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ افغان قیادت سمجھے کہ امن کا سب سے زیادہ فائدہ ان کا اپنا ہے۔ مغربی سرحد پر جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: فیض حمید پر اور بھی الزامات ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی: خواجہ آصف