ساسیں بہوؤں کو اپنی پسند کے کپڑے خریدنے کی اجازت دے کر غلطی کرتی ہیں: صبا فیصل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537169_2561380_%D9%86%DA%86%D8%A8%DA%86_updates.jpg— صبا فیصل
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل کے بہوؤں کو ان کی اپنی پسند کے ملبوسات بنانے کی اجازت سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حال ہی میں صبا فیصل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتیں کہ ساسیں بہوؤں کو شادی کے کپڑے مکمل طور پر اپنی مرضی سے خریدنے کا کہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کے لڑکوں کی ماؤں کی سب سے بڑی غلطی یہی ہے کہ وہ لڑکی کو ان کی اپنی پسند کے کپڑے بنانے کی اجازت دیتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس طرح ابتدا سے ہی وہ لڑکی کو اس کی پسند کی چیز پر اختیار دے دیتی ہیں، یہ اچھی بات ہے کہ لڑکی اپنی پسند سے کپڑے بنائے اور پہنے لیکن جب اسے پہلے دن سے ہی یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی کے کپڑے پہن سکتی ہے تو پھر وہ یہی کرے گی۔ اس کے دل کو جو اچھا لگے گا وہ وہی پہنے گی، ساس اور نندوں کی پسند کو اہمیت نہیں دے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-20/1472866_032452_updates.jpg
صبا فیصل نے طلاقوں میں اضافے کی وجہ خواتین کو قرار دے دیا
انہوں نے معاشرتی تبدیلیوں اور شادی شدہ زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر گفتگو کی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صبا فیصل نے مزید کہا کہ ہمارے زمانے میں نئی نویلی دلہنیں وہی کپڑے پہنتی تھیں جو سسرال کی جانب سے دیے جاتے تھے، اور میں نے خود بھی یہی کیا تھا۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا اور ناظرین کے درمیان مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
Pages:
[1]