اسرائیل نے مغربی کنارے پر 19 نئی بستیوں کی منظوری دے دی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537170_1871662_News9_updates.jpg--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیااسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پارلیمنٹ نے 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535259_093210_updates.jpg
اسرائیل قبضہ ختم کرے تو ہتھیار پھینک دیں گے: حماس
حماس سربراہ خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں اس بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد ہمیں غیر مسلح کرنا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیل کے اس فیصلے پر فلسطینی اتھارٹی نے مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی نئے اقدام کو فلسطین کی تباہی قرار دیا ہے۔
فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔
Pages:
[1]