بھارت: میسی کی تقریب میں شدید بدنظمی، منتظم گرفتار، اسٹیڈیم میں اینٹی رائٹ فورس تعینات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537209_6390284_bvx_updates.jpg— فائل فوٹوتین روزہ ’گاٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت پہنچنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کلکتہ میں اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گوٹ ٹور‘ کے تحت سالٹ لیک اسٹیڈیم میں منعقدہ اس تقریب کے دوران شدید بدنظمی نے اس تاریخی موقعے کا مزاہ کرکرا کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 15 منٹ کا مختصر قیام کیا، اس دوران گراؤنڈ میں موجود وی آئی پیز نے اسٹار فٹ بالر کو گھیرے رکھا، جس پر میسی کے مایوس مداح مشتعل ہوگئے اور اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ شروع کی، بوتل اور کرسیاں بھی پھینکیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537177_023311_updates.jpg
بھارت میں میسی کو سیکیورٹی رسک، مجسمہ کی نقاب کشائی آن لائن کرنی پڑ گئی
ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے بھارتی شہر کلکتہ میں قائم اپنا 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شدید بدنظمی کے نتیجے میں تقریب کے مرکزی منتظم کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسٹیڈیم میں اینٹی رائٹ فورس تعینات کرنا پڑی۔
اس گرفتاری کی تصدیق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جاوید شمیم نے کی۔
رپورٹس کے مطابق سالٹ لیک اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ایونٹ کے ٹکٹ 5 ہزار سے 25 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کیے گئے تھے، تاہم متعدد شائقین نے شکایت کی کہ اتنی بھاری رقم ادا کرنے کے باوجود وہ میسی کو واضح طور پر دیکھنے سے محروم رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر اسٹیڈیم پہنچے اور تقریباً 20 منٹ تک وہاں موجود رہے۔
میسی کو اسٹیڈیم کا مکمل چکر لگانا تھا، تاہم بدنظمی کے باعث وہ ایسا نہ کر سکے اور صورتحال کشیدہ ہونے پر منتظمین نے فوری طور پر میسی کو وہاں سے نکال لیا۔
مشتعل شائیقین کا کہنا تھا کہ انہیں اسٹیڈیم میں وزرا، سیکیورٹی اہلکاروں اور خصوصی مہمانوں کی میسی کے قریب موجودگی کے باعث اسٹینڈز سے مناسب نظارہ نہ مل سکا۔
مداحوں نے شکوہ کیا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کو کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا۔ یہ بدترین ایونٹ تھا، میسی صرف10 منٹ کے لیے آئے اور اس پر بھی ان کی ایک جھلک دکھائی نہ دی۔
Pages:
[1]