بھارتی فلم دھریندر پاکستان و لیاری کیخلاف منفی پروپینگنڈے کی مثال ہے: شرجیل میمن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537241_878625_sharjel_updates.jpgسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن—فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہبھارتی فلم دھریندر پاکستان، خاص طور پر لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور حوصلے کی علامت ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگلے مہینے ریلیز ہونے والی فلم میرا لیاریلیاری کا حقیقی چہرہ دکھائے گی۔
ان کا یہ بھی کہن ہے کہ فلم ’میرا لیاری‘ میں امن، خوش حالی اور فخر کی جھلک نظر آئے گی۔
Pages:
[1]