slotcosino Publish time 2025-12-14 14:51:05

30 سال بعد مریض کے معدے سے لائٹر برآمد، ڈاکٹر بھی حیران

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537410_8623023_0_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا

چین میں گزشتہ 30 برس سے جسم میں موجود ایک مریض کے معدے سےلائٹر نکال دیا گیا۔

ایمرجنسی گیسٹروسکوپی کے دوران ڈاکٹروں کو معدے میں ایک شے نظر آئی جس کی ساخت معدے کے تیزاب سے متاثر ہوچکی تھی۔

ابتدائی طور پر اس شے کو نکالنے کی کئی کوششیں کی گئیں، تاہم اس کی پھسلن والی سطح کے باعث کامیابی نہ مل سکی، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اسے نکالنے کا عمل عارضی طور پر مؤخر کردیا۔

جب مریض سے اس شے کے بارے میں پوچھا گیا تو اسے 1990 کی دہائی کے اوائل کا ایک واقعہ یاد آیا، جب اس نے دوستوں کی شرط اور نشے کی حالت میں ایک پلاسٹک کا لائٹر نگل لیا تھا۔

مریض نے یہ بات کبھی اپنے اہلِ خانہ کو نہیں بتائی اور وہ سمجھتا رہا کہ لائٹر برسوں پہلے ہی جسم سے خارج ہو چکا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-26/1484607_123808_updates.jpg
52 برس بعد چینی شخص کی آنت سے ٹوٹھ برش نکال لیا گیا

اس شخص نے کبھی اس حوالے سے تکلیف محسوس نہیں کی تھی، اس لیے یہ بات بھی بھول گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی دوران اسے یاد آیا کہ گزشتہ برسوں میں اسے کئی بار معدے کے درد کی شکایت رہی ہے، تاہم اسے کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ اس کی وجہ وہی لائٹر ہو سکتا ہے جو اس نے دہائیوں پہلے نگلا تھا۔

ڈاکٹروں نے شے کے لائٹر ہونے کی تصدیق کے بعد خصوصی تکنیک استعمال کرتے ہوئے اسے کامیابی سے معدے سے باہر نکال لیا، اگرچہ معدے کے تیزاب کے باعث لائٹر کا بیرونی حصہ متاثر ہو چکا تھا، لیکن حیران کُن طور پر اس میں گیس موجود تھی اور وہ اب بھی کام کرنے کے قابل تھا، جس پر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔
Pages: [1]
View full version: 30 سال بعد مریض کے معدے سے لائٹر برآمد، ڈاکٹر بھی حیران