لاہور میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537445_5077639_%D8%AF%D8%B3%D9%BE_updates.jpgفائل فوٹو
لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حلہوگیا، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم نے ایک ماہ قبل ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانا برکی میں درج کروائی تھی۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا نے کہا کہ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Pages:
[1]