دانانیر مبین کا ہونے والا منگیتر کون ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537451_78266_bnd_updates.jpg— فائل فوٹو
’پاوری گرل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دانانیر مبین کا ہونے والا منگیتر کون ہے؟ اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال پوچھ لیا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کا نام ساتھی فنکاروں کے ساتھ جوڑ کر انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔
اداکار خوشحال خان کے بعد اب حال ہی میں دانانیر مبین کا نام اداکار احد رضا میر کے ساتھ جوڑا جارہا ہے اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ احد اور دانانیر کی منگنی ہوگئی ہے اور دونوں جلد شادی کر لیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-25/1484265_022347_updates.jpg
دنانیر اور احد رضا میر ایک ساتھ، آخر معاملہ کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی شادی سے متعلق ایک بار پھر قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کر کے ان افواہوں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری منگنی کس کے ساتھ ہو رہی ہے؟ مجھے بھی کوئی بتا دے۔ فومو (فیئر آف مسنگ آوٹ) ہو رہا ہے‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537451_1200886_%DA%A9%D8%AC%DA%A9%D8%AC%DA%A9_updates.jpg
دانانیر مبین کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا، جہاں متعدد صارفین نے اسے توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔
بعض صارفین نے احد رضا میر کے ساتھ ان کی قربت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ ہمیشہ احد رضا میر کے قریب ہونے کی کوشش کرتی ہیں، اسی لیے لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-02/1486627_040035_updates.jpg
دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں نے پھر زور پکڑ لیا
وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کی منگنی اسی شخص سے طے ہوگی جس کے ساتھ آپ اکثر تصاویر اور پوسٹس شیئر کرتی ہیں۔
کچھ صارفین نے سخت الفاظ میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیچاری خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ شاید احد نے انہیں بھی چھوڑ دیا ہے۔
Pages:
[1]