slotcosino Publish time 2025-12-14 22:39:14

خاندانی سیاست نے بلدیاتی نظام کمزور کیا، حافظ نعیم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537455_5446097_HafizNaeem_updates.jpg

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست نے بلدیاتی نظام کو کمزور کر کے رکھ دیا ہے۔

لاہور میں خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ شہر ہو یا دیہات ، ووٹر کو اس کے ووٹ کا حق ملنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر چالان کی مد میں بڑے بڑے جرمانے کیے جارہے ہیں ، جو پوری جمہوریت کی خلاف ورزی کررہا ہے اس کا چالان کون کرے گا ۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 21 دسمبر کو ملک میں اس نظام کے خلاف احتجاج کریں گے ۔
Pages: [1]
View full version: خاندانی سیاست نے بلدیاتی نظام کمزور کیا، حافظ نعیم