چینی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537656_1613975_sau_updates.jpgچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
علاوہ ازیں چینی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر سفارتی تعلقات اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
Pages:
[1]