رجب بٹ اور ندیم مبارک نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537662_787116_News1_updates.jpg---فائل فوٹوزیوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
رجب بٹ اور ندیم مبارک نانی والا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواستِ ضمانتیں دائر کر دیں۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537480_093849_updates.jpg
پاکستان آکر نیشنل سائبر انوسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا کروں گا، برٹش پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر
برٹش پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر نیشنل سائبر انوسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا کروں گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
درخواست گزار ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تفتیش میں تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔
Pages:
[1]