slotcosino Publish time 2025-12-15 15:33:19

فضا علی کی عروسی لباس سے متعلق صبا فیصل کے بیان پر تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537663_201935_2_updates.jpgفائل فوٹوز

اداکارہ فضا علی نے بہوؤں کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ذاتی انتخاب کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور عروسی لباس سے متعلق اداکارہ صبا فیصل کے بیان پر تنقید کی ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ دلہن کا عروسی لباس محض کپڑا نہیں بلکہ اس کے خوابوں، خواہشات اور جذبات کی نمائندگی کرتا ہے، اس لیے دلہن کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے لباس کا انتخاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پُرسکون گھر وہ ہوتا ہے جہاں بہو خود کو باعزت اور مطمئن محسوس کرے، نہ کہ صرف خاموش یا تابع دار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی عورت اپنی پسند کے مطابق لباس پہننا چاہتی ہے تو اسے بدتمیزی یا بے ادبی نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ ایک فطری خواہش ہے، ساس کی رائے کی اہمیت اپنی جگہ، مگر بہو سے اس کے فیصلوں کا حق چھین لینا محبت نہیں بلکہ کنٹرول کے مترادف ہے۔

فضا علی نے معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لڑکی کی خوشی کو اس وقت اہمیت دی جاتی ہے جب وہ بیٹی ہوتی ہے، لیکن جیسے ہی وہ بہو بنتی ہے تو اس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی خواہشات دبا لے اور خاموش رہے، صحت مند رشتے جبر پر نہیں بلکہ باہمی احترام پر قائم ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537169_013509_updates.jpg
ساسیں بہوؤں کو اپنی پسند کے کپڑے خریدنے کی اجازت دے کر غلطی کرتی ہیں: صبا فیصل

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل کے بہوؤں کو ان کی اپنی پسند کے ملبوسات بنانے کی اجازت سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے تجویز دی کہ ساس اور بہو کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں کیونکہ گھر کا سکون سمجھ بوجھ سے آتا ہے، نہ کہ بالادستی سے، خاموشی بظاہر وقتی طور پر امن قائم رکھ سکتی ہے، مگر طویل مدت میں یہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، عورتوں کو اکثر یہ سکھایا جاتا ہے کہ بولنے سے گھر ٹوٹ جاتا ہے اور خاموش رہنے سے سب ٹھیک رہتا ہے، حالانکہ یہ خاموشی مستقل خوشی کی ضمانت نہیں۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر فضا علی نے کہا کہ چھوٹی باتوں کو نظرانداز کرنا دانشمندی ہو سکتی ہے، مگر ناانصافی، بے احترامی اور ظلم کے سامنے خاموش رہنا نہ صبر ہے اور نہ وقار۔

انہوں نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام خاموشی کے بجائے حکمت کے ساتھ سچ بولنے کی ترغیب دیتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: فضا علی کی عروسی لباس سے متعلق صبا فیصل کے بیان پر تنقید