صحت کی مثبت رپورٹ: کنگ چارلس 2026ء میں متعدد غیر ملکی دوروں پر روانہ ہونے کیلئے تیار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537666_4047855_News2_updates.jpg---فائل فوٹوبرطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے کینسر کے علاج میں مثبت پیش رفت کے بعد 2026ء میں متعدد غیر ملکی دوروں کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق کنگ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کمیلا کے ہمراہ آئندہ سال 15 ہزار میل سے زائد کا سفر کریں گے۔ ان دوروں میں امریکا اور کیریبین کے ممالک بھی شامل ہیں۔
فروری 2024ء میں کینسر کی تشخیص کے بعد کنگ چارلس کے بیرونِ ملک سفر محدود ہو گئے تھے کیونکہ اِنہیں ہفتہ وار علاج کی ضرورت تھی۔
حالیہ دنوں میں اُنہوں نے ایک دورے کے دوران بتایا کہ اِنکی صحت میں بہتری کے سبب علاج میں کمی کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-28/1455507_111531_updates.jpg
شاہ چارلس کو اچانک اسپتال کیوں لے جانا پڑا؟ وجہ سامنے آ گئی
برطانوی شاہی محل نے کینسر میں مبتلا شاہ چارلس کی صحت کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شاہی خاندان کے ترجمان کے مطابق بادشاہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی مثبت رپورٹ سے لوگوں کو حوصلہ ملا ہے۔
کنگ چارلس نے اپریل 2025ء میں امریکا کا دورہ کیا تھا جہاں اُنہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی۔
رواں سال کنگ چارلس نے مئی میں کینیڈا اور اکتوبر میں اٹلی کا بھی دورہ کیا تھا۔
Pages:
[1]