slotcosino Publish time 2025-12-15 18:09:21

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور نے تحریری استعفیٰ پارٹی کو بھیج دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537688_2522934_05_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بزرگ رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی کو بھیج دیا۔

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں غیر متعلقہ افراد کی نامزدگی کی توثیق پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے ان کی نامزدگی کی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی، سلمان اکرم راجہ اور حامد خان نے ایک تحریری حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے

[*] سینئر پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی
[*] پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید




انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت بشمول علیمہ خان نے بھی غیرمتعلقہ افراد کی نامزدگی کی توثیق کی، فیصلے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ذریعے عمل درآمد کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نتیجہ میں دونوں غیرمتعلقہ امیدوار کامیاب اور وہ ناکام ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور نے تحریری استعفیٰ پارٹی کو بھیج دیا