slotcosino Publish time 2025-12-15 18:48:22

پی سی بی کا شان مسعود کو کنسلٹنٹ کی دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537702_722342_07_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلئیرز افئیرز کی دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کو اکتوبر میں کنسلٹنٹ بنانے کی زبانی آفر کی گئی تھی، ان کی ٹیسٹ کرکٹ کی مصروفیت پیشکش واپس لینے کی وجہ بن رہی ہے۔

شان مسعود کے لیے کرکٹ کے ساتھ کنسلٹینسی لے کر چلنا مشکل تھا، پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آئندہ برس اہم سیریز کھیلنا ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522545_073649_updates.jpg
شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلئیرز افیئرز مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کا کرکٹ کیریئر زیادہ اہم ہے اس لیے پی سی بی کے آفر واپس لینے کا امکان ہے۔

شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیا اور انہوں نے امریکا جانے سے قبل پریزیڈنٹ ون ڈے کپ کے میچز بھی کھیلے۔
Pages: [1]
View full version: پی سی بی کا شان مسعود کو کنسلٹنٹ کی دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان