وزیراعلیٰ سندھ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا، والدین سے تعاون کی اپیل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537677_8494666_mrad_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوزوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیو کا مرض کم ہوگیا تھا مگر کچھ سالوں سے دوبارہ بڑھا ہے۔ رواں سال سندھ میں پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، والدین سے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو یہ قطرے ضرور پلائیں۔
وزیراعلی سندھ نے کراچی میں پرانی حاجی کیمپ سی ایم سی اسکول میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سات روزہ مہم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، دوران مہم سندھ کے 30 اضلاع کی ایک ہزار 345 یوسیز میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537150_100713_updates.jpg
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی
21 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں 4 کروڑ 55 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ کسی اسلامی ملک میں پولیو کا مرض نہیں، اسلامی ممالک میں ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جس سے یہ مرض ختم ہوا۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ یہ شرمندگی کا باعث ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے، پچھلے سال بھی 30 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پچھلے سال متاثرہ بچوں میں سے 9 کا تعلق سندھ سے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیو سے بچاؤ کا صرف ایک علاج ہے کہ ہم اس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، پوری دنیا نے اسی طرح اس مرض سے چھٹکارا پایا ہے۔
پولیو کا خاتمہ صرف حکومت کا کام نہیں، سب کا اجتماعی فرض ہے، جہاں جہاں ہماری کوتاہی ہے ہمیں بتایا جائے، پولیو مہم میں غفلت پر افسران کو سزائیں دی گئی ہیں اور انہیں معطل بھی کیا گیا۔
Pages:
[1]