بشریٰ انصاری نے ڈھکے چھپے الفاظ میں خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537695_9389752_%D8%A8%D9%86%D8%B2%D8%A8%D9%86-%DA%86_updates.jpg— فائل فوٹو
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہر فن مولا، مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹی وی انٹرویوز اور پوڈکاسٹ کلچر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جہاں انہوں نے انٹرویوز اور پوڈکاسٹ کلچر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اینکرز سینئر فنکاروں کو مدعو کر کے ان کے پرانے گڑھے مردے اکھاڑتے ہیں تاکہ نیا ردِعمل اور ویوز حاصل کر سکیں۔
اس دوران انہوں نے بالواسطہ طور پر سینئر ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیے بغیر ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج میں یہ سوچ رہی تھی کہ لفظ ’نفرت‘ بہت گہرا و برا لفظ ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-07-02/1366096_114156_updates.jpg
نعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمٰن قمر
پاکستانی معروف اسکرین رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اُنہیں اداکار نعمان اعجاز سے نفرت ہے، وقت ثابت کر دے گا اُنہیں اداکار سے نیوں نفرت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بشریٰ انصاری کے مطابق لفظ نفرت کو اکثر غصے کے مترادف کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک سخت اور منفی جذبہ ہے۔ انہوں نے اسے اپنی مثال سے سمجھاتے ہوئے کہا کہ میں اگر اپنے بارے میں سوچوں تو کسی کے رویّے اور برتاؤ کی وجہ سے ناپسندیدگی ہو لیکن میں تب بھی کسی سے نفرت نہیں کرسکتی۔
سینئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ ایک خاتون ہیں جو میڈیا پر جھوٹ بولتی ہیں، لوگ پھر بھی انہیں اپنے شوز میں بلاتے رہتے ہیں اور وہ پکڑی بھی نہیں جاتیں۔ معلوم نہیں کیوں وہ مجھے نفسیاتی سی لگتی ہیں۔ پھر ایک اور صاحب ہیں، میں نام نہیں لوں گی، مگر ان کے چہرے پر کراہت نظر آتی ہے۔ ان کے چہرے پر نفرت اور بیزاری جھلکتی ہے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ وہ کسی سے نفرت کرتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521163_121140_updates.jpg
نعمان اعجاز نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کی کیا شرط رکھی تھی؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ نعمان اعجاز کو اس ڈرامے کے لیے خود خلیل الرحمان قمر نے ہی تجویز کیا تھاhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ آخر کوئی کسی سے نفرت کیسے کر سکتا ہے، کیا اس نے آپ کے بچے کو قتل کیا ہے؟ یا آپ کی جائیداد چھین لی ہے؟ آپ کے پاس نفرت کی کیا وجہ ہے؟ ہاں آپ کو غصہ آ سکتا ہے، مگر نفرت ناقابلِ برداشت ہوتی ہے۔
بشریٰ انصاری کے مطابق ٹی وی پر چند ایسی شخصیات موجود ہیں جو انتہائی ناگوار رویہ رکھتی ہیں، اس کے باوجود انہیں بار بار پروگرامز میں مدعو کیا جاتا ہے اور ان سے وہی پرانے سوالات دہرائے جاتے ہیں تاکہ ویوز مل سکیں۔
بشریٰ انصاری کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔
Pages:
[1]