slotcosino Publish time 2025-12-15 19:27:14

بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں، شاہین شاہ آفریدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537685_4981959_shaha_updates.jpgفائل فوٹو

برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ چند سال سے بگ بیش کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن اب کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

بِگ بیش لیگ سے متعلق انٹرویو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ اس وقت کوئی قومی ڈیوٹی نہیں ہے، امید ہے مکمل لیگ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کافی پاکستانی فینز ہیں، مختلف پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔ بگ بیش میں امید کررہا ہوں پاکستان کی طرح فلیٹ پچز نہیں ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535886_092405_updates.jpg
بی بی ایل: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آسٹریلیا پہنچ گئے

شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور بابراعظم کے ساتھ عرصے سے قومی ٹیم اور پی ایس ایل میں کھیل رہا ہوں۔ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، بابر اعظم کی کوَر ڈرائیو خوبصورت ہے، وہ زیادہ اسٹرائیک روٹیشن کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان کو فاسٹ بولنگ پسند ہے، وہ بابر اعظم سے مختلف بیٹنگ کرتے ہیں، محمد رضوان اور بابر اعظم کی پاکستان کے لیے کئی پرفارمنسز ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ گابا میں انٹرنیشنل میچز کھیل چکا ہوں، گابا کی پچ میں کافی اچھال ہوتا ہے۔

ایک سوال پر شاہین آفریدی نے کہا کہ میں نے پاکستان سُپرلیگ سے قبل ڈومیسٹک میں کپتانی نہیں کی تھی، ثمین رانا نے مجھے کافی گائیڈ کیا، لاہور قلندرز مجھے اپنی فرنچائز لگتی ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ بطور کپتان کھلاڑیوں پر اونچا نہیں بولنا چاہیے اس سے دیکھنے والوں پر تاثر اچھا نہیں جاتا۔
Pages: [1]
View full version: بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں، شاہین شاہ آفریدی