آئی سی سی کا مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537706_1797030_bna_updates.jpg— فائل فوٹو
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز پلیئر ز آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے ساؤتھ افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ سائمن ہارمر کو نومبر کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کی اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526187_020705_updates.jpg
مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل
پاکستان کے نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سائمن ہارمر کے ساتھ پاکستان کے محمد نواز اور بنگلادیش کے تیجل الاسلام کو نامزد کیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے بھارت کی شفالی ورما کو آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا قرار دیا۔ انہیں نومبر کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا۔
شفالی ورما کے ساتھ تھائی لینڈ کی تھپا چاپوتھاوانگ اور یواےای کی ایشا اوزا کو نامزدکیا گیا تھا۔
Pages:
[1]