slotcosino Publish time 2025-12-15 21:24:47

آنگ سانگ سوچی کی حالت تشویشناک ہے: بیٹا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537715_3544595_%D8%B3%D8%B9%DA%86%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹو

میانمار کی سابق سربراہ آنگ سانگ سوچی کے بیٹے نے کہا ہے کہ وہ اپنی ماں کی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں۔

میانمار کی سابق سربراہ کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ آنگ سانگ سوچی کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آنگ سانگ سوچی کی رہائی اس ماہ میانمار کے انتخابات کے دوران ہوجائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سانگ سوچی اشتعال انگیزی، بدعنوانی، انتخابی دھاندلی سمیت دیگر جرائم میں 27 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آنگ سانگ سوچی کو 2021 میں میانمار کی فوج نے گرفتار کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: آنگ سانگ سوچی کی حالت تشویشناک ہے: بیٹا