slotcosino Publish time 2025-12-15 21:24:51

بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537734_6221264_pmm_updates.jpgفوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پاور سیکٹر روڈ میپ میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-14/1537320_045459_updates.jpg
وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے دو برس میں وفاقی اداروں کی 16 انکوائریز مکمل کیں

اسلام آباد وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے گزشتہ دو... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نجکاری سے مسابقت پر مبنی مارکیٹ ہی ملک میں توانائی کے مسائل کا پائیدار حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی ترسیل کا نظام مزید بہتر بنانے کے لیے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجلی کے نظام کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کی شمولیت سے کام کیا جائے۔
Pages: [1]
View full version: بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت