slotcosino Publish time 2025-12-15 22:42:28

میں وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں: مصطفیٰ کمال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537741_9433356_mustafa_kamal_updates.jpg
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میں وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، دشمن بھی مجھ پر مال بنانے کا الزام نہیں لگا سکتا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ کراچی دودھ دینے والی گائے ہے، اسے چارہ تو کھلاؤ، آپ کو معاشی بحران سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے، پاکستان کی 50فیصد سے زیادہ برآمدات کراچی سے ہوتی ہیں،کراچی کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے 90 فیصد علاقوں میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے، ہماری لائنوں کا پانی ہمیں ہی فروخت کر دیا جاتا ہے، کراچی کو ٹھیک کرنے سے کوئی انکار بھی نہیں کرتا، لیکن کراچی کب ٹھیک ہو گا یہ کوئی نہیں بتاتا۔

وزیرِ صحت نے کہا کہ کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، ہمیں نظام ٹھیک کرنا ہے اور نظام ملک کا آئین ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں مقامی حکومتوں کا نظام ہے، ہمارے ہاں مقامی حکومتوں کا نظام فراڈ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ کوئی اپنے لیڈر کے خلاف نہیں جاتا، ہماری واحد پارٹی ہے جس نے اپنے لیڈر کو فارغ کیا۔
Pages: [1]
View full version: میں وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں: مصطفیٰ کمال