slotcosino Publish time 2025-12-16 02:36:26

یوکرینی صدر کی سیکیورٹی ضمانتوں کے بدلے نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنے کی پیشکش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537772_9660439_Ukraine-President_updates.jpg
یوکرینی صدر زیلنسکی—فائل فوٹو

یوکرینی صدر زیلنسکی نے مضبوط سیکیورٹی ضمانتوں کے بدلے نیٹو کی رکنیت کی دیرینہ خواہش ترک کرنے کی پیشکش کر دی۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک مضبوط سلامتی کی ضمانت دیں تو یوکرین نیٹو میں شمولیت کی خواہش سے دستبردار ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ کے کچھ شراکت داروں نے نیٹو میں شمولیت کی حمایت نہیں کی۔

ادھر برلن میں امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔

یوکرینی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ امریکا سے بات چیت میں روس یوکرین امن معاہدے پر حقیقی پیش رفت ہوئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: یوکرینی صدر کی سیکیورٹی ضمانتوں کے بدلے نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنے کی پیشکش