بھارت: محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537777_9754821_uma_updates.jpg—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں ایک شخص اپنی دوست کا سر کاٹ کر قتل کرنے کے بعد شادی کی تیاریوں میں مصروف ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور بلال کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی لائیو ان پارٹنر 30 سالہ عُما کو قتل کر کے جنگلات میں پھینک دیا اور بعد ازاں اپنی شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537232_082910_updates.jpg
بھارت: شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر عاشق نے محبوبہ کو قتل کر دیا
خاتون نے جھگڑے کے دوران مرد پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس کے بعد مشتعل ہو کر اس نے خاتون کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کے مطابق عما کی لاش ہریانہ کے کالیسار نیشنل پارک کے قریب پائی گئی، جس نے ریاستی سرحد عبور کرنے والی تحقیقات کو جنم دیا۔
تحقیقات کے مطابق 6 دسمبر کی شام بلال نے عُما کو سہارنپور سے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر تقریباً 6 گھنٹے تک مختلف مقامات پر گھمایا، بعد میں اسے لال دھانگ گھاٹی کے قریب ایک سنسان مقام پر لے جا کر مبینہ طور پر قتل کر دیا اور لاش کا سر قلم کر دیا۔
قتل کے بعد بلال سہارنپور واپس آ گیا اور اپنی آنے والی شادی کی خریداری میں مصروف ہو گیا، جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534778_090038_updates.jpg
بھارت: کینیڈا سے ڈی پورٹ خاتون نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کر دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ روپندر کور کو اس کے مبینہ عاشق ہرکنول پریت سنگھ کے ساتھ مل کر اپنے شوہر گرووندر سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بعد ازاں بلال کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش کے دوران اس نے پولیس کو عما کے چھپائے گئے سر کے مقام تک لے جا کر اس کی نشان دہی کی، پولیس اب بھی جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی تلاش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق عُما کی عمر 30 سال تھی اور وہ اپنے 13 سالہ بیٹے کے ساتھ سہارنپور میں اکیلی رہ رہی تھی، وہ بلال کے ساتھ تقریباً 2 سال سے تعلقات میں تھی، الزام ہے کہ بلال نے اس کے تمام اخراجات برداشت کیے۔
تحقیقات میں سامنے آیا کہ بلال یہ تعلق ختم کرنا چاہتا تھا تاکہ دوسری عورت سے شادی کر سکے اور قتل کا منصوبہ بھی اسی مقصد کے تحت بنایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534195_060011_updates.jpg
بھارت: خاتون نے حسد میں بیٹے سمیت 4 بچوں کو قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ اُن بچیوں کو ختم کر دیتی تھی جنہیں وہ خود سے زیادہ خوبصورت سمجھتی تھی۔ واردات کے بعد وہ خوشی بھی مناتی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق عما کی زندگی ذاتی مسائل سے بھرپور رہی ہے، تقریباً 15 سال قبل اس نے اپنی شادی سے ایک دن پہلے گھر چھوڑ دیا تھا، بعد میں شادی کی اور کچھ سال بعد اسے طلاق ہو گئی، تقریباً ڈیڑھ سال پہلے اس نے شوہر سے طلاق لی تھی اور بیٹے کی کفالت کا دعویٰ نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق عُما کے بھائی نے بتایا کہ اہلِ خانہ کو قتل کی خبر اس وقت پتہ چلی جب پولیس نے تفتیش کے دوران رابطہ کیا۔
مقتولہ کے بیٹے نے بتایا کہ اس کی والدہ نے واقعے سے تقریباً 15 دن قبل مختصر ملاقات کے لیے آ کر اس کے لیے کچھ کپڑے چھوڑے تھے اور وہ اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی۔
پولیس نے ملزم بلال کو حراست میں لےلیا، جبکہ واقعے کی فرانزک تحقیقات اور باقی شواہد کی بازیابی کے لیے کام جاری ہے۔
Pages:
[1]