slotcosino Publish time 2025-12-16 14:18:04

یو اے ای کی اسرائیلی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1537981_9403158_01_updates.jpg—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیلی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امن عمل کی حمایت اور غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537170_014015_updates.jpg
اسرائیل نے مغربی کنارے پر 19 نئی بستیوں کی منظوری دے دی

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 19 نئی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پارلیمنٹ نے 19 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کے اس فیصلے پر فلسطینی اتھارٹی نے مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی نئے اقدام کو فلسطین کی تباہی قرار دیا تھا۔

فلسطینی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: یو اے ای کی اسرائیلی بستیوں کی منظوری کی شدید مذمت