slotcosino Publish time 2025-12-16 14:57:06

آرمی پبلک اسکول کے شہداء نے وطن کے مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1537988_9274634_pm_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، اے پی ایس کے شہداء نے وطن کے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دلخراش اے پی ایس سانحہ قوم کے لیے آزمائش تھا، اس سانحے نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا مگر حوصلے پست نہ کرسکا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے، قوم شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے، ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-16/1537916_050337_updates.jpg
ریاست اور بچوں کو نشانہ بنانیوالوں سے مذاکرات، مفاہمت نہیں ہوسکتی، صدر

اسلام آباد صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ ریاست، سیکیورٹی ادارے اور عوام متحد ہو کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Pages: [1]
View full version: آرمی پبلک اسکول کے شہداء نے وطن کے مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم