slotcosino Publish time 2025-12-16 16:15:09

سڈنی فائرنگ واقعہ، بی بی ایل میچ کیلئے خصوصی اقدامات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538001_4142978_aghs_updates.jpgکرک انفو

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بگبیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

سڈنی سکسرز نے کہا ہے کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد میچ کے موقع پر اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سڈنی سکسرز نے کہا کہ شائقین کرکٹ کی حفاظت کے پیش نظر سیکیورٹی کے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538001_5154663_%D8%B3%DA%88%D9%86%DB%8C_updates.jpg

سڈنی سکسرز نے اعلامیے میں مزید کہا کہ ساحل پر ہونے والے واقعے پر متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اس سلسلے میں میچ سے قبل خاموشی اختیار کی جائے گی۔

سڈنی سکسرز کے مطابق متاثرہ افراد کی یاد میں کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھیں گے۔ سڈنی سکسرز کل ہوم گراؤنڈ پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کا سامنا کرے گی۔
Pages: [1]
View full version: سڈنی فائرنگ واقعہ، بی بی ایل میچ کیلئے خصوصی اقدامات