راولپنڈی، خرگوش کے غیرقانونی شکار پر 19 افراد زیرِ حراست
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538022_2139334_%D8%AE%D8%B1%DA%AF%D8%B9%D8%B3_updates.jpgفائل فوٹو
راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں کتوں کے ذریعے خرگوش کے غیرقانونی شکار پر 19 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، ملزمان کی جانب سے ایک لاکھ روپے جرمانہ دینے سے انکار کرنے پر وائلڈ لائف حکام نے ملزمان کو تھانہ چونترہ منتقل کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-18/1492102_030503_updates.jpg
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، نایاب جنگی پرندوں کا شکار کرنے والے 7 افراد گرفتار
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے نایاب جنگلی پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کرکے 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق راولپنڈی ریجن میں پرندوں کے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی کی گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تھانہ چونترہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لینے سے انکار کردیا اور ملزمان کو چالان جاری کرنے کی سفارش کی۔
ملزمان نے پنجاب وائلڈ رینجرز کی گاڑی کا گھیراؤ کیا، گاڑی میں خواتین افسران بھی موجود تھیں۔
Pages:
[1]