slotcosino Publish time 2025-12-16 20:09:17

16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538031_2247029_%DA%AF%D9%88%DB%81%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ کے سیاہ اور دل دہلا دینے والی دہشت گردی میں سے ایک کی یاد میں سر جھکاتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس دن معصوم بچوں کو ہم سے چھین لیا گیا تھا، شہداء کے اہلخانہ نے جو درد اٹھایا وہ الفاظ سے باہر ہے۔ ہم غم، دکھ اور یکجہتی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1537988_092641_updates.jpg
آرمی پبلک اسکول کے شہداء نے وطن کے مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وزیراعظم

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، اس سانحے نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم میں ایک قوم کےطور پر متحد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ان معصوم جانوں اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قربانی کے ساتھ ملک کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر سیاسی اسکورنگ یا سیاسی اختلافات کی گنجائش نہیں ہے، ہم سب اپنے وطن کو بچانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑیں گے۔
Pages: [1]
View full version: 16 دسمبر کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر