slotcosino Publish time 2025-12-16 20:48:24

کرینہ کپور کی لیونل میسی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538037_9558061_6_updates.jpgفوٹو کولاج — سوشل میڈیا

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی آج کل بھارت کے دورے پر ہیں اور اس دوران بھارت سے ان کی کئی مشہور بھارتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر لیونل میسی کی کرینہ کپور اور ان کے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537458_063300_updates.jpg
شاہ رخ خان کی کولکتہ میں لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی سے ملاقات

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہفتے کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی سے کولکتہ میں ملاقات کی جو ان دنوں بھارت کا دورہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد متعدد شہروں کے فٹبال شائقین سے ملاقات کرنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے لیونل میسی سے ملاقات کے وقت ناصرف بہت خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں بلکہ ان دونوں بھائیوں نے اس ملاقات کے لیے میسی کے ملک ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کی جرسی بھی پہنی ہوئی ہے۔

کرینہ کپور اور لیونل میسی کی ملاقات کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب عظیم لوگ ملک میں آتے ہیں تو مشہور اداکار بھی ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے لائن میں لگ جاتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کرینہ کپور کی لیونل میسی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل