slotcosino Publish time 2025-12-17 02:33:07

شکار پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538089_5501871_RailwayTrak_updates.jpgفائل فوٹو

شکار پور کے قریبی علاقے ہمایوں کے پاس ریلوے ٹریک دھماکے سے متاثر ہو گیا۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے کچھ دیر پہلے جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس گزری تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق دھماکے کے بعد خوش حال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: شکار پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا