کولکتہ میں ہنگامہ، سنیل گواسکر نے میسی کو اصل ذمہ دار قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538315_7480550_2_updates.jpgفائل فوٹوزبھارت کے سابق کرکٹ کپتان سنیل گواسکر نے کولکتہ میں لیونل میسی کی موجودگی کے دوران ہونے والے ہنگامے پر ایونٹ منتظمین کے بجائے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو موردِ الزام ٹھہرا دیا۔
لیونل میسی کے تین روزہ گوٹ انڈیا ٹور 13 سے 15 دسمبر کے دوران کولکتہ، حیدرآباد، ممبئی اور نئی دہلی تک پھیلا ہوا تھا، جو ان کا 14 سال بعد بھارت کا پہلا دورہ تھا۔
دورے کا آغاز کولکتہ میں شدید بدانتظامی کے ساتھ ہوا، جہاں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں شائقین نے توڑ پھوڑ کی، شائقین اس وقت مشتعل ہوئے جب میسی مقررہ وقت کے بجائے صرف 5 منٹ کے لیے اسٹیڈیم میں نظر آئے، مہنگے ٹکٹ خریدنے والے مداحوں کو ان کے ہیرو کی محض ایک جھلک ہی نصیب ہوئی۔
واقعے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مداحوں سے معذرت کی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی، اس دوران ایک ایونٹ آرگنائزر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537209_033307_updates.jpg
بھارت: میسی کی تقریب میں شدید بدنظمی، منتظم گرفتار، اسٹیڈیم میں اینٹی رائٹ فورس تعینات
تین روزہ ’گوٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت پہنچنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کلکتہ میں اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تاہم سنیل گواسکر نے اپنے کالم میں منتظمین کا دفاع کرتے ہوئے سارا الزام میسی پر عائد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو قصور وار ٹھہرایا گیا، سوائے اس شخص کے جس نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
گواسکر نے مزید لکھا کہ اگر معاہدے کے مطابق میسی کو ایک گھنٹے کے لیے وہاں موجود رہنا تھا اور وہ اس سے پہلے روانہ ہو گئے، تو اصل ذمہ داری ان کی اور ان کے قریبی ساتھیوں پر عائد ہوتی ہے، ہزاروں روپے خرچ کر کے آنے والے شائقین سے میسی یا ان کے ساتھیوں کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536852_115438_updates.jpg
بھارت میں لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ تیار
منتظمین کے مطابق یہ دنیا میں کسی بھی فٹبالر کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر میسی اسٹیڈیم میں کوئی عملی سرگرمی، جیسے پنالٹی کک انجام دیتے تو وی آئی پیز خود بخود پیچھے ہٹ جاتے اور شائقین اپنے ہیرو کو کھیلتے دیکھ پاتے۔
گواسکر نے کہا کہ میسی کا دورۂ حیدرآباد،، ممبئی اور نئی دہلی میں بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ منتظمین کے بجائے وعدوں کی عدم تکمیل کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کولکتہ میں اپنے ہی لوگوں کو موردِ الزام ٹھہرانے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ دونوں فریقین نے اپنے وعدے پورے کیے یا نہیں۔
Pages:
[1]