slotcosino Publish time 2025-12-17 15:39:24

جب سے ای چالان شروع ہوئے عوام نے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس لگائی ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538323_1860848_e_updates.jpgفائل فوٹو

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ جب سے ای چالان شروع ہوئے عوام نے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس لگائی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس اور جن پلیٹس کا نمبر چھپا ہوا ہے ان پر جرمانہ ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536857_035926_updates.jpg
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائی ای چالان کا آغاز، 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فضائی ای چالان کا آغاز کر دیا گیا، کراچی میں ڈرونز کے ذریعے 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کر دیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس والے مجرم ہیں انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ای چالان شروع ہونے کے بعد سے حادثات میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے، دنیا بھر میں حادثات ہوتے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا یہ سسٹم آنے سے حادثات نہ ہوں۔
Pages: [1]
View full version: جب سے ای چالان شروع ہوئے عوام نے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس لگائی ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس