خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بھارتی وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538335_9209016_india_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی ریاست بِہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537782_110934_updates.jpg
بھارت: وزیرِ اعلیٰ بہار نے تقریب میں مسلمان خاتون کی نقاب کھینچ دی
مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا ہے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق ایسے اقدامات نہ صرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا واقعہ پیش آیا تھا۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا۔
Pages:
[1]