slotcosino Publish time 2025-12-17 18:15:53

ڈکیتی کے واقعے کے بعد سب سے بڑا خوف کیا تھا؟ سیف علی خان نے بتادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538327_8563912_Untitled-12_updates.jpg--فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی کے ایک نہایت تکلیف دہ اور خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھادیا۔

دی ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم کل ہو نہ ہو کے اداکار نے اپنے گھر میں ہونے والی ڈکیٹی کی واردات پر بات کی، واقعے میں ملوث حملہ آور کے متعدد چاقو کے وار سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سیف علی خان نے بتایا کہ میں اس واقعے میں شدید زخمی ہوا تھا، مگر جس بات نے مجھے سب سے زیادہ خوفزدہ کیا وہ مستقل معذوری کا خدشہ تھا، چوٹمیری ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگی تھی، جو مجھے زندگی بھر کے لیے مفلوج بھی کر سکتی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-16/1431789_124241_updates.jpg
خون میں لت پت سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں اسپتال پہنچایا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کے بعد اب اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بالی وود اداکار نے کہا کہ میں خود کو بے حد خوش قسمت اور شکر گزار سمجھتا ہوں کہ میں اس واقعے سے اس طرح بچ نکلا، کیونکہ صورتحال بہت خراب تھی، میری ریڑھ کی ہڈی پر زخم آیا تھا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے میری ٹانگ میں احساس ختم ہوگیا تھا اور اس سے فالج کا خطرہ پیدا ہو سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کے لیے بستر تک محدود ہو جانا یا مفلوج ہو جانا ایک خوفناک تصور ہے اور یہ خوف آج بھی مجھے ڈراتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ میں اب اپنی صحت کی قدر زیادہ کرتا ہوں اور ہر لمحے شکر گزار رہتا ہوں۔
Pages: [1]
View full version: ڈکیتی کے واقعے کے بعد سب سے بڑا خوف کیا تھا؟ سیف علی خان نے بتادیا