ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو توہین عدالت کیس میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538363_4857537_News8_updates.jpg---فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو توہینِ عدالت کیس میں سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود تھری ایم پی او جاری کرنے پر توہین عدالت کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔
جسٹس بابر ستار نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کو چھ ماہ، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کو چار ماہ اور ایس ایچ او کو دو ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
Pages:
[1]