slotcosino Publish time 2025-12-17 20:51:23

میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی، گریجویشن پارٹی کی تصاویر وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538376_2939459_7_updates.jpgفوٹو — انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے وکالت کی تعلیممکمل کرلی۔

میرب علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن پارٹی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے دوستوں نے میرے لیے گریجویشن پارٹی کا انعقاد کر کے مجھے حیران کر دیا۔ مجھ پر اللّٰہ کا کرم ہے، الحمدللّٰہ۔‘

ان تصاویر میں اداکارہ کو دوستوں کے ساتھ اپنی ڈگری مکمل ہونے کی خوشی میں پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-26/1454825_105722_updates.jpg
میرب علی کا ہانیہ عامر کے ذکر پر ردِعمل سامنے آ گیا

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر ہیں، جو اکثر ان کے کنسرٹس اور مختلف تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میرب علی کے دوستوں نے ان کے گھر کے بیک یارڈ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا اور ساتھ ہی پارٹی کے لیے مزیدار کھانے کا بھی انتظام کیا۔

اداکارہ نے اس خوشی کے موقع پر سیاہ رنگ کی ڈینم پینٹ کے ساتھ آف شولڈر ٹاپ پہننے کا انتخاب کیا۔

میرب علی اپنی گریجویشن پارٹی میں ہلکے میک اپ اور کھلے ہوئے بالوں میں بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی، گریجویشن پارٹی کی تصاویر وائرل