سڈنی حملہ آور فلپائن کے ہوٹل میں کیا کرتے رہے؟ اہم انکشافات سامنے آ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538427_8354728_bondi_updates.jpg—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اتوار کو ہونے والے حملے کے ملزمان کے دورۂ فلپائن سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ساجد اور نوید اکرم نے فلپائنی شہر ڈاوو کے جی وی ہوٹل میں قیام کیا، ساجد اکرم اور نوید اکرم یکم نومبر سے 28 نومبر تک ہوٹل میں ٹھہرے۔
ہوٹل ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد صرف کھانے کے لیے کمرے سے باہر نکلتے تھے، ہوٹل کے عملے سے دونوں کا رویہ شائستہ تھا، دونوں سے ہوٹل میں کسی کو ملنے آتے نہیں دیکھا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537739_043028_updates.jpg
سڈنی حملے میں ملوث ملزم سے متعلق آسٹریلوی وزیرِ اعظم کے انکشافات
آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ سڈنی واقعے کا مسلح ملزم نوید اکرم کسی انسدادِ دہشت گردی واچ لسٹ میں شامل نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانبحملے میں زندہ بچ جانے والے ملزم پر59 الزامات عائد کر دیے گئے ہیں، جن میں 15 قتل کے الزامات بھی شامل ہیں۔
اتوار کو ہونے والے اس حملے میں 15 افراد ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہوئے تھے۔
آسٹریلوی حکام کے مطابق 24 سالہ نوید اکرم کو ہوش میں آنے کے بعد اسپتال میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ملزم کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537748_060012_updates.jpg
نیتن یاہو کو سڈنی حملہ آور کو قابو کرنیوالے احمد الاحمد کی شناخت سے متعلق وضاحت کرنا پڑ گئی
نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں ایک تقریر کے دوران جو انتہائی قوم پرست چینل 14 پر نشر ہوئی، احمد الاحمد کے اقدام کو “یہودی بہادری” قرار دیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حملے کے دوران پولیس فائرنگ میں نوید اکرم اور اس کا والد ساجد اکرم زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں ساجد اکرم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نومبر میں فلپائن کے سفر کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
Pages:
[1]