slotcosino Publish time 2025-12-18 02:43:04

سی ایس ایس 2026 کا امتحان دینے کے خواہش مندوں کیلیے خوش خبری

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 میں اہم تبدیلی کر دی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2026 کیلئے تبدیلی کی، جس کے تحت لازمی مضامین امتحان کا ایک دن میں ایک ہی پرچہ ہوگا جبکہ اس سے قبل قبل ایک دن میں 2 پرچے لئے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں /2025/12/css-exams1745877753-0-100x90.webp

سی ایس ایس امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان



فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق فیصلہ سی ایس ایس امتحان 2026 سے تاحکم ثانی نافذ العمل ہوگا، اقدام کا مقصد امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق امتحانی طریقہ کار میں ترمیم کا مقصد امتحانات کے انعقاد کو مزید منظم و ہموار بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایس ایس امتحان 2026 کا تفصیلی ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: سی ایس ایس 2026 کا امتحان دینے کے خواہش مندوں کیلیے خوش خبری