رانا ثناء اللّٰہ سینیٹ میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نامزد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538446_4949118_RanaSanaullah1_updates.jpgرانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹوحکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارلیمان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔
ن لیگ کے صدر نواز شریف نے سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کو سینیٹ میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے۔
ن لیگی صدر کے فیصلے سے متعلق نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو باضابطہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
Pages:
[1]