slotcosino Publish time 2025-12-18 12:27:04

بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے، بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے جو حاصل کیا، وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو قانون ساز نہیں، نئے صدر کی ضرورت تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بدترین سے بہترین ہوگیا، امریکا میں اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ میرے دور میں امریکیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں اس وقت برسرروزگار افراد کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے۔

قوم سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، ناکامی کے دہانے پر تھا، کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن بنائی۔ٹیکسوں میں کمی کے نتائج اگلے سال نظر آئیں گے۔

نوٹ: خبر مسلسل اپ ڈیٹ کی جارہی ہے
Pages: [1]
View full version: بائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ ہونے نہیں دی جائیں گی، ٹرمپ