یاسر نواز کی دوسری شادی سے متعلق بیان پر وضاحت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538685_8386277_nnzkk_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے دوسری شادی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔
حال ہی میں انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کی اور فضا علی کے ساتھ ہونے والے حالیہ تنازع پر وضاحت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دوران انٹرویو یاسر نواز سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ندا نے دوسری شادی کے لیے آپ کے سامنے ایک خاص شرط رکھی تھی؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-22/1433756_035943_updates.jpg
یاسر نواز کا دوسری شادی سے متعلق تہلکہ خیز اعلان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کی جانب سے دوسری شادی کی مشروط اجازت کے بعد ان کے شوہر یاسر نواز نے دوسری شادی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ سچ ہے، ندا نے مجھے کہا کہ پہلے امبانی بنو، پھر دوسری شادی کے بارے میں سوچنا۔ میں امبانی بننے کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں، لیکن یہ تقریباً ناممکن لگ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں واضح کر دوں کہ یہ سب مذاق ہے، صرف تفریح کے لیے کہہ رہا ہوں اور دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
یاسر نواز نے یہ بھی بتایا کہ درحقیقت، ندا تو اُن مردوں سے جو ایک سے زیادہ شادی کرتے ہیں، یا کرنا چاہتے ہیں ان سے دور رہنے کا مشورہ دیتی ہے۔
Pages:
[1]