2029 سے آسکر ایوارڈز یوٹیوب پر نشر ہوں گے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538694_1299377_1_updates.jpgفائل فوٹوہالی ووڈ کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈز 2029 سے یوٹیوب پر نشر کیے جائیں گے۔
اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز اور یوٹیوب کے درمیان اس متعلق ایک اسٹریٹجک شراکت داری طے پا گئی ہے، جس کا آغاز 101ویں آسکر ایوارڈز سے ہوگا۔
اکیڈمی کے سی ای او بل کریمر اور صدر لینیٹ ہاؤل ٹیلر نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ 2033 تک مؤثر رہے گا، جسے ہالی ووڈ کی تاریخ میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم یوٹیوب کے ساتھ ایک ہمہ جہت عالمی شراکت داری پر خوش ہیں، جو آسکرز اور اکیڈمی کے سال بھر کے پروگرامز کا مستقبل کا پلیٹ فارم ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-22/1463556_124910_updates.jpg
آسکر ایوارڈز 2026ء کی تاریخ کا اعلان
فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈز آسکر کی 98 ویں تقریب کی تاریخ کا اعلان نئے قوائد و ضوابط کے ساتھ کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بیان میں مزید کہا گیا کہ اکیڈمی ایک بین الاقوامی ادارہ ہے اور یہ شراکت داری دنیا بھر کے ناظرین تک اکیڈمی کے کام کو زیادہ مؤثر انداز میں پہنچانے میں مدد دے گی، جس سے فلم انڈسٹری اور اکیڈمی ممبران دونوں کو فائدہ ہوگا۔
یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن نے کہا کہ یہ قدم نئی نسل کے فلمی شائقین کو متاثر کرے گا جبکہ آسکرز کی روایات کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔
معاہدے کے تحت دنیا بھر کے ناظرین ریڈ کارپٹ سے لے کر ایوارڈ تقریب اور پس پردہ مناظر تک مکمل تقریب کو یوٹیوب پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔
Pages:
[1]