slotcosino Publish time 2025-12-18 18:18:21

پاکستانی سنیما میں اے آئی کی انٹری، ’دی نیکسٹ صلاح الدین‘ نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538713_2342716_5_updates.jpgتصویر:سوشل میڈیا

مصنوعی ذہانت سے تیار فلم ’دی نیکسٹ صلاح الدین‘ پاکستانی سنیما میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری ایک اہم تکنیکی سنگِ میل کی جانب بڑھ رہی ہے، جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی فلم ’دی نیکسٹ صلاح الدین‘ کو 19 دسمبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فلم کے خالق مصنف اور ہدایتکار فرحان صدیقی نے اس منصوبے کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، جہاں انہوں نے اسے پاکستانی سنیما کے لیے ایک انقلابی تجربہ قرار دیا۔

یہ فلم فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر بنائی گئی ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر کے ناظرین تک امن، وقار اور انسانی حقوق کا طاقتور پیغام پہنچانا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-30/1515072_124437_updates.jpg
زیورخ فلم فیسٹیول میں پہلی اے آئی اداکارہ کی رونمائی

کئی ٹیلنٹ ایجنٹس اس ڈیجیٹل اداکارہ کو سائن کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فلم کی تیاری میں مصنوعی ذہانت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جہاں اسکرپٹ رائٹنگ، بصری تشکیل اور کرداروں کی تخلیق سمیت مختلف مراحل میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان صدیقی نے کہا کہ یہ پاکستانی سنیما کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ ہے اور ’دی نیکسٹ صلاح الدین‘ کہانی سنانے کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی ایک جرات مندانہ کوشش ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی سنیما میں اے آئی کی انٹری، ’دی نیکسٹ صلاح الدین‘ نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار