slotcosino Publish time 2025-12-18 18:57:19

ماں بیٹی کا قتل، ڈی ایس پی کا ساتھ دینے پر 2 افراد زیرِ حراست

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538739_4271314_DSP_updates.jpgفائل فوٹو

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں پولیس نے ملزم کا ساتھ دینے کے شبے میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈی ایس پی کے قریبی دوست شیراز اور اس کے باورچی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم ڈی ایس پی نے قتل کے بعد دونوں زیرحراست افراد کو مقتولین کے فون دیے تھے۔

پولیس کے مطابق خانسامہ ملزم کی مقتولہ بیٹی کا فون لے کر گھومتہ گیا جبکہ ملزم کی مقتولہ بیوی کا فون دوست شیراز غالب مارکیٹ لے کر گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537700_014646_updates.jpg
ڈی ایس پی عثمان نے اکیلے ہی اہلیہ اور بیٹی کو قتل کیا اور لاشیں ٹھکانے لگائیں، ڈی آئی جی ذیشان رضا

انہوں نے کہا کہ ملزم ڈی ایس پی عثمان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، ملزم نے اپنی پہلی بیوی کو قتل کیا جبکہ اسکی دوسری شادی اپنے خاندان میں ہوئی تھی، ملزم اب تک کی تفتیش کے مطابق اکیلے ہی ملزم ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم ڈی ایس پی نے دوست شیراز کو مقتولین کے سامان کا ایک پارسل بھی دیا، جب پارسل کھولا تو اس پر خون کے نشانات تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم عثمان حیدر بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: ماں بیٹی کا قتل، ڈی ایس پی کا ساتھ دینے پر 2 افراد زیرِ حراست