کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، ایئرلائن کا عملہ قصوروار قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538740_6171674_9_updates.jpgفائل فوٹوکراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت سے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں کاؤنٹر پر موجود اسٹاف کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاؤنٹر پر موجود خاتون نے مسافر کے پاسپورٹ سے اسٹیکر ہٹاتے ہوئے اسے پھاڑ دیا۔
پاسپورٹ پھٹنے کی وجہ سے مسافر جدہ کے لیے پرواز نہ کر سکا اور ڈیپارچر سے باہر آ کر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرلائن کا عملہ مسافر کی شکایت پر توجہ دینے کے لیے باہر نہ آیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں ایئرلائن اور عملے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
Pages:
[1]