slotcosino Publish time 2025-12-18 20:15:26

مراد علی شاہ کا سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات و ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538744_2182306_7_updates.jpg
— فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا۔

کراچی میں نیوی کے 55ویں پی این اسٹاف کورس اور 23ویں کوریسپونڈنس اسٹاف کورس کے افسران کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں صوبائی وزراء، آئی جی اور صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن سے امن و امان میں نمایاں بہتری آئی۔ اس فورس کو ڈھانچے، آپریشنز اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشنز کی تزئین و آرائش اپ گریڈیشن اور مالی خودمختاری سے پولیسنگ میں بہتری آئی، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ڈی ڈی اوز کے اختیارات دے دیے گئے، پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو فرانزک ڈی این اے کیمیکل اور عدالتی نظام سے منسلک کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ججز اب مقدمات کی پیشرفت آن لائن دیکھ سکتے ہیں، شفافیت میں اضافہ ہوا ہے، سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم نے سیکڑوں ملزمان کی گرفتاری میں مدد دی، مصنوعی ذہانت سے لیس کیمروں کو مجرمانہ اور ایکسائز ڈیٹا سے منسلک کیا گیا، انسداد دہشت گردی کے لیے جدید سی ٹی ڈی فیوژن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531488_114736_updates.jpg
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایمپلائی ویریفکیشن سسٹم سے ہزاروں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہوئی، تلاش ڈیوائس کے ذریعے موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کا نظام نافذ کیا گیا، آن لائن ڈرائیونگ لائسنس اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ای چالان نظام نافذ کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ جنوری 2024ء سے نومبر 2025ء کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں 44فیصد سے زائد کمی ہوئی، ڈکیتی کے دوران اموات اور زخمیوں میں 60 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ کچے میں حکمت عملی تبدیل کرکے جارحانہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں، سکھر، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور میں سیکڑوں ڈاکو ہلاک اور گرفتار کیے گئے، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، سر کی قیمت والے درجنوں ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، منظم جرائم اور منشیات کے خلاف مہم میں ٹاپ کیٹگری منشیات فروشوں کی 89 فیصد گرفتاری ہوئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا کہ سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم کو بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں تک توسیع دی جائے گی۔
Pages: [1]
View full version: مراد علی شاہ کا سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات و ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کا اعلان